ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو6 روزہ دورے پر ہندوستان پہنچے ، ائیرپورٹ پر وزیر اعظم مودی نے کیا استقبال

اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو6 روزہ دورے پر ہندوستان پہنچے ، ائیرپورٹ پر وزیر اعظم مودی نے کیا استقبال

Mon, 15 Jan 2018 00:23:31    S.O. News Service

ئی دہلی،14؍جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی) صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو اتوار کو ہندوستان کی دورے نئی دہلی پہنچ گئے ہیں ۔ وزیر اعظم مودی نے اسرائیلی وزیر اعلی کا ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا ۔ ائیر پورٹ کے بعد دونوں تین موتی چوک پہنچے ، جہاں دونوں نے ہندوستانی جوانوں کو سلامی پیش کی ۔ نتن یاہو اپنے اس چھ روزہ دورہ کے دوران دہلی ، آگرہ ، احمد آباد اور ممبئی جائیں گے ۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان زراعت ، سیکورٹی اور داخلی سلامتی سے وابستہ کئی اہم قراردادوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم یاہو کے استقبال کیلئے وزیر اعظم مودی پروٹوکول کو توڑتے ہوئے خود ائیر پورٹ  گئے۔ اس سے پہلے گزشتہ سال جولائی میں وزیر اعظم مودی جب اسرائیل گئے تھے ، تو اس وقت نتن یاہو نے خود ائیر پورٹ پہنچ کر وزیر اعظم کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا تھا۔

کسی اسرائیلی وزیر اعظم کا یہ 15 سال بعد ہندوستان کا دورہ ہے ۔ اس سے پہلے 2003 میں اسرائیل کے اس وقت کے وزیر اعظم ایریل شیرون ہندوستان آئے تھے ۔ ایسے میں یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان رشتوں کیلئے کافی اہمیت کا حامل سمجھا جارہا ہے۔


Share: